Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایکشن، ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور فلم ”ٹین ایج ننجا ٹرٹلز - آؤٹ آف دی شیڈوز“ کا نیا ٹریلر ریلیز

ایکشن، ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور فلم ”ٹین ایج ننجا ٹرٹلز - آؤٹ آف دی شیڈوز“ کا نیا ٹریلر ریلیز
May 4, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ایکشن، ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”ٹین ایج ننجا ٹرٹلز - آؤٹ آف دی شیڈوز“ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم تین جون سے امریکی سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ بچوں اور بڑوں کے من پسند کردار ننجا ٹرٹلز ایک بار پھر جلوہ گر ہو رہے ہیں فلم ”ٹین ایج ننجا ٹرٹلز - آؤٹ آف دی شیڈوز“ میں اس بار ننجا ٹرٹلز کو ٹاسک ملا ہے شہر کو بچانے کا کیونکہ دشمن طرف سے شہر کو تباہ کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے لیکن ننجا ٹرٹلز دشمن کو ایسا سبق سکھاتے ہیں کہ وہ بھاگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ فلم کی ہدایات ڈیو گرین نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں ایلیسینڈرا ایمبروسیو، میگن فاکس، اسٹیفن ایمل، لارا لینے، ول ارنٹ، ایلن رچسن اور ٹیلر پیری شامل ہیں۔ ننجا ٹرٹلز کے کردار ہر عمر کے افراد میں مقبول ہیں۔ شائقین کو نئی ایڈونچر فلم دیکھنے کے لیے مزید ایک ماہ انتظار کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔