Tuesday, April 30, 2024

ایکسل لوڈ پالیسی ایک سال کیلئے مؤخر

ایکسل لوڈ پالیسی ایک سال کیلئے مؤخر
October 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) تاجروں کیلئے اچھی خبر  ہے کہ  ایف ڈبلیو او نے ایکسل لوڈ پالیسی کی عملداری ایک  سال کے لئے موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایکسل لوڈ پالیسی  کو ایک سال کے لئے موخر کیا گیا ، ایم نائن موٹروے پر ایکسل لوڈ پالیسی کی عملداری مؤخر کرنے کا فیصلہ تاجر برادری کی درخواست پر کیا گیا۔ وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی وے نے  موٹر ویز اور ہائی ویز پر مال بردار گاڑیوں پر سامان کے وزن کی حد کم  کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے مطابق  2  ایکسل والا ٹرک 30 ٹن کے بجائے صرف 16.40 ٹن وزن لے جا سکتا تھا۔ کسی بھی ٹرک کو فی ایکسل 8.2 ٹن وزن لے جانے کی اجازت  ملنا تھی، خلاف ورزری کی صورت میں ٹرک بند اور جرمانہ  کیا جانا تھا ۔ ایکسل لوڈ پالیسی کے مطابق نیشنل ہائی وے، جی ٹی روڈ اور موٹروے پر اب دو ایکسل والا ٹرک 30 ٹن کے بجائے صرف 16.40 ٹن وزن لے جا سکتا تھا۔