Wednesday, December 7, 2022

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، پاکستانی باؤلرز ناکام، کینگروز کے ایک وکٹ پر 302 رنز

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، پاکستانی باؤلرز ناکام، کینگروز کے ایک وکٹ پر 302 رنز
ایڈیلیڈ (92 نیوز) ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں بھی قسمت کی دیوی پاکستانی باؤلرز سے روٹھی رہی، پہلا روز آسٹریلوی بلے بازوں کے نام رہا۔ ڈیوڈ وارنر اورلبوشین کے مابین 294 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم ہوئی، کینگروز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بنا لیے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں تبدیلیاں بھی کام نہ آئیں، محمد عباس اور ڈیبیو کرنے والے موسٰی خان کا جادو بھی نہ چل سکا۔ پہلے دن آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور لبوشین  نے پاکستانی باؤلرز کی جم کر پٹائی کی، دونوں کے درمیان 294رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث میچ 8 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، شاہین شاہ آفریدی نے 8رنز کے مجموعی اسکور پر جو برنز کو پویلین بھیج دیا، وہ چار رنز ہی بناسکے۔ پہلے سیشن کے اختتام پر آسٹریلیا کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 70رنز بنائے،،بارش کے باعث میچ دو گھنٹے سے زائد روکا رہا۔ پہلے دن کے اختتام پر کینگروز نے  ایک وکٹ کے نقصان  پر 302رنز بنا لیے،، ڈیوڈ وارنر 166اور لبو شین126 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔