Thursday, February 22, 2024

ایڈیسن کوانی انٹرنیشنل گولڈن فٹ کا ایوارڈ لے اڑے

ایڈیسن کوانی انٹرنیشنل گولڈن فٹ کا ایوارڈ لے اڑے
October 31, 2018
موناکو ( 92 نیوز) پی ایس جی کے معروف فٹبالر ایڈیسن کوانی  نے انٹرنیشنل فُٹ کا ایوارڈ جیت لیا ، اسٹار کھلاڑی کی نمائندگی میں پی ایس جی نے چار ٹائٹل بھی جیتے ،کوانی  یوروگوائے کے لیے 106 میچز میں 46 گولز داغ چکے ہیں۔ کوانی نے رونالڈو ،میسی ،لوئس سوارئز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،ایوارڈز کا انعقاد  موناکو میں  ورلڈ چئمپئنز کلب  کی جانب سے کیا گیا ۔ کوانی  نے  پیلرومو،پی ایس جی اور نیپولی کی طرف سے کھیلتے ہوئے  ہر سیزن میں دس سے زائد گول اسکور کیے۔ شہرہ آفاق فٹبالر کی نمائندگی میں پی ایس جی نے چار ٹائٹل بھی اپنے نام کیے   ۔ کوانی یوروگوائے کے لیے 106 میچز میں 46 گولز داغ چکے ہیں۔