Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایڈونچر فلم ”دی جنگل بک“ دس ارب روپے کما کر کے باکس آفس کی نئی حکمران بن گئی

ایڈونچر فلم ”دی جنگل بک“ دس ارب روپے کما کر کے باکس آفس کی نئی حکمران بن گئی
April 18, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اینی میٹڈفلم ”دی جنگل بک“ کی دھاڑ نے امریکی باکس آفس پر لرزہ طاری کر دیا۔ فلم ننھے کردار کے دہشت ناک ایڈونچرزکی بدولت فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ ایڈونچر فلم ”دی جنگل بک“ دس ارب روپے کما کر کے باکس آفس کی نئی حکمران بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی میٹڈ فلم ”دی جنگل بک“ نے باکس آفس پر دھواں دار انٹری کر دی۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے دس ارب روپے کما کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ہالی وڈ کی مزاحیہ فلم ”باربرشاپ دی نیکسٹ کٹ“ بھی ریلیز کے پہلے ہفتے حاضرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ فلم دوارب روپے سے زائد کا کاروبار کر کے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔ گزشتہ ہفتے کی چیمپئن ”دی باس“ اس ہفتے ایک ارب روپے سے زائد کا بزنس کر سکی۔ فلم باکس آفس پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ہالی وڈ کی سپر ہیروفلم ”بیٹ مین ورسز سپرمین“ چورانوے کروڑ روپے سے زائد کما کر باکس آفس پر چوتھے اور اینی میٹڈفلم ”زوٹوپیا“ چوراسی کروڑ روپے کماکر پانچویں نمبرپر ہے۔