Monday, October 2, 2023

ایڈونچر فلم ”جراسک ورلڈ“ کا پریمیئر، اداکار اور مداح آپس میں گھل مل گئے، فلم 12جون کو ریلیز ہو گی

ایڈونچر فلم ”جراسک ورلڈ“ کا پریمیئر، اداکار اور مداح آپس میں گھل مل گئے، فلم 12جون کو ریلیز ہو گی
May 30, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ایڈونچر فلم ”جراسک ورلڈ“کے ریڈ کارپٹ پریمیئر میں ستاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ ”جراسک ورلڈ“ بارہ جون کو سینماگھروں کا رخ کرے گی۔ رنگا رنگ تقریب میں سٹار کاسٹ نے شرکت کی جبکہ ریڈ کارپٹ پر مداح اور سٹارز آپس میں گھل مل گئے۔ فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی جراسک تھیم پارک کے گرد گھوم رہی ہے جس کی تباہی کو بائیس سال کا عرصہ بیت چکا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔ فلم کے ہدایتکار کولن ٹریورو ہیں جبکہ کرس پرٹ اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ جراسک ورلڈ بارہ جون کو سینماگھروں میں پیش کردی جائے گی۔