Wednesday, November 30, 2022

ایڈونچر سے بھرپور فلم ”گارڈینز“ کا نیا ٹریلر جاری

ایڈونچر سے بھرپور فلم ”گارڈینز“ کا نیا ٹریلر جاری
لاہور(ویب ڈیسک)سوویت سپر ہیروز کی ایڈونچر سے بھرپور فلم ”گارڈینز“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ”گارڈینز“ روسی سرد جنگ میں سرگرم سوویت سپر ہیروز کے ایک ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے کے باوجود ملک کی سلامتی کے لیے ایک ساتھ لڑتے ہیں پیٹریاٹ نامی یہ گروپ اپنی غیر معمولی طاقتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتا ہے ۔ فلم کی ہدایات سیریک اینڈریاڈ نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں سیبا سٹین ، سینسر میدیدیو، ولیریا شیکا رنڈو اور اننٹن مینشپنی شامل ہیں فلم تئیس فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔