Sunday, September 8, 2024

ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ”ٹومارولینڈ“ کا لندن میں شاندار پریمئر، 21مئی کو ریلیز ہو گی

ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ”ٹومارولینڈ“ کا لندن میں شاندار پریمئر، 21مئی کو ریلیز ہو گی
May 18, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”ٹومارولینڈ“ کا لندن میں شاندار پریمئر ہوا، دلکش مناظر سے بھرپور فلم بائیس مئی کو سینماگھروں کا رخ کرے گی۔ ہالی وڈ فلم ”ٹومارولینڈ“ کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کے رازوں سے پردہ ہٹانے کی دھن میں ایک مشن پر روانہ ہوجاتا ہے اور پھر خطروں سے بھرا کھیل شروع ہوتا ہے۔ ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ”ٹومارولینڈ“ کے لندن پریمئر میں مداحوں کی بڑی تعداد ہالی وڈ ستاروں کی جھلک دیکھنے پہنچ گئی۔ فلم کے ہدایتکار برایڈبرڈ جبکہ کاسٹ میں جورج کولونی، ہگ لوری اور اداکارہ برایٹ روبرٹسن اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ خطروں سے بھرپور مناظر لیے ”ٹومارولینڈ“ بائیس مئی کو سینماگھروں میں پیش کردی جائے گی۔