Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور فلم ”گاڈز آف ایجپٹ“ رواں ماہ ریلیز ہو گی

ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور فلم ”گاڈز آف ایجپٹ“ رواں ماہ ریلیز ہو گی
February 7, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایڈونچر فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ جادوئی کمالات اور سنسنی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”گاڈز آف ایجپٹ“ رواں ماہ امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور فلم ”گاڈز آف ایجپٹ“ کی کہانی جادو نگری مصر کے گرد گھومتی ہے۔ طلسماتی طاقتوں کے بل بوتے پر مصر کی بادشاہت کے لیے خوفناک جنگیں لڑی جاتی ہیں۔ فلم کے ہرکردار کی نظر مصر کے خزانوں پر ہوتی ہے۔ فلم میں ایک عام چور بھی اقتدار کی اس لڑائی میں شریک ہو جاتا ہے جس کے ہاتھ ایک طلسمی ہیرا لگ جاتا ہے جس سے وہ اپنے دشمنوں کو مات دیتا ہے۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں جیرارڈ بٹلر، نکولج کوسٹر، ابے لی، کورٹنی ایٹن، روفس سویل اور ایلوڈی ینگ شامل ہیں۔ ایکلکس پرویاس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم چھبیس فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔