Tuesday, September 17, 2024

ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور فلم ‘‘پین’’ کے ٹریلرز کی سوشل میڈیا دھوم، نو اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور فلم ‘‘پین’’ کے ٹریلرز کی سوشل میڈیا دھوم، نو اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی
October 1, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم پین کے ٹریلرز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ ایکشن فلم نو اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ہالی ووڈ  فلم پین  کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور جب اس کی یہ چھپی صلاحیتیں آشکار ہوتی ہیں تو سب  حیران ہو جاتے ہیں۔ ہدایتکار جو رائیٹ کی فلم میں مرکزی کردار ہیو جیک مین نبھا  رہے ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے والوں میں آمانڈا، لیوی ملر اور رونی مارا شامل  ہیں۔ ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم نو اکتوبر کو سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔