Thursday, November 30, 2023

ایڈنبرا : آئی سی سی کا اجلاس ختم ،نو بال کے اصول میں ترمیم سمیت اہم فیصلے کئے گئے

ایڈنبرا : آئی سی سی کا اجلاس ختم ،نو بال کے اصول میں ترمیم سمیت اہم فیصلے کئے گئے
July 2, 2016
ایڈنبرا(سپورٹس ڈٰیسک)آئی سی سی کے ایڈنبرا میں ہونے  والےاجلاس میں نو بال  کے اصول میں ترمیم سمیت چند اہم فیصلے کیے گئے ۔ تفصیلات کےمطابق  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس چیئرمین  ششانک منوہر کی سربراہی  میں اسکا ٹ لینڈ کے دارالحکومت  ایڈنبرا میں ہوا  جس میں شہر یار خان سمیت تمام رکن ممالک کے بورڈ سربراہوں  نے  شرکت کی ۔ اجلاس میں کئی  اہم فیصلے کیے گئے جن میں نوبال کا فیصلہ فیلڈ امپائرز کے بجائے تھرڈ امپائر کے سپرد کرنے پر غور کیا گیا ۔ شرکا نے اس   حوالے سے  اتفاق کیا کہ حتمی فیصلےسے پہلے اس طریقہ کار کی کسی سیریز میں آزمائش کی جائے۔ اجلاس میں ایل بی ڈبلیو  سے متعلق  ڈی آر ایس اور ویمنز کرکٹ کی کامن ویلتھ گیمز میں شمولیت کے امور بھی زیر بحث آئے۔