Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کو خراج تحسین

ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کو خراج تحسین
December 13, 2016

کراچی (92نیوز) ایپکس کمیٹی سندھ کا خصوصی اجلاس وزیراعلی ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں کورکمانڈر کراچی اور نامزد ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز اور نامزد چیف آف جنرل اسٹاف بلال اکبر کے علاوہ سینئر وزراء بھی شریک ہوئے۔ صوبائی ایپکس کمیٹی نے کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ہاوس کراچی میں ایپکس کمیٹی کا غیررسمی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورکمانڈر کراچی اور نامزد ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز اور نامزد چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کے علاوہ سینئر وزراء بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں رخصت ہونے والے دونوں افسران کی کاوشوں کو سراہا گیا۔  میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو بولے دونوں افسران کو بڑے پیار سےرخصت کیا گیا ہے۔ مشیر اطلاعات بولے آج کی میٹنگ میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے قیام اور سی پیک کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اس سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےکورکمانڈر کراچی اور نامزد ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار سے ملاقات کی۔ رخصت ہونے والے دونوں افسران کو وزیراعلی کی جانب سے تحائف بھی پیش کئے گئے۔