Monday, October 3, 2022

ایپکا ملازمین کا سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج‘ حکومت کیخلاف نعرے بازی

ایپکا ملازمین کا سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج‘ حکومت کیخلاف نعرے بازی
لاہور (92نیوز) لاہور میں ایپکا ملازمین مطالبات پورے نہ ہونے پر پھر سڑکوں پر آگئے اورسول سیکرٹریٹ کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرے کے باعث سڑکیں بلاک ہونے پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے مین گیٹ کے سامنے ایپکا ملازمین نے سڑکوں کو بلاک کیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ا پنے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ کے پی کے کی طرح اپ گریڈیشن کی جائے اور گریڈ ایک سے سولہ تک کے تمام سرکاری ملازمین کے ٹائم اسکیل پرموشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ حکومت کی طرف سے باربار وعدہ خلافی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے احتجاج پر مجبور ہیں۔ احتجا ج کے دوران ٹریفک جام میں پھنسے وکلاءنے راستہ کھولنے کا مطالبہ کیا مگرمظاہرین نے انکار کر دیا جس پر فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ اس دوران مزید وکلاءبھی وہاں پہنچ گئے تاہم موقع پر موجود ایپکا رہنماوں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔