Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایپل کا چین کی ٹیکسی ایپ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

ایپل کا چین کی ٹیکسی ایپ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
May 14, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چین میں ٹیکسی منگوانے کے لیے ایپ ”ڈی ڈی چوشنگ“ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی ڈی چوشنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایک دن میں ایک کروڑ دس لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرتی ہے۔

امریکی کمپنی اوبر اس وقت اپنی ٹیکسی سروس ایپ کے ذریعے پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ ڈی ڈی چوشنگ کو اوبر کا سخت ترین حریف تصور کیا جاتا ہے۔ ڈی ڈی چوشنگ چین کی ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

ایپل نے یہ فیصلہ چین میں اپنے الیکٹرونک ڈیوائسز اور موبائلز کی کم ہوتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھ کر کیا ہے۔ ایپل کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ انہوں نے اتنی خطیر سرمایہ کاری کا فیصلہ چین کی مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے اور یہ ان کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ایپل چین میں ڈرائیور لیس کاروں کو سڑکوں پر دوڑانے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔