Saturday, July 27, 2024

ایپل دبئی مال اسٹور انوکھی کھڑکیوں سے آراستہ

ایپل دبئی مال اسٹور انوکھی کھڑکیوں سے آراستہ
April 28, 2017
    دبئی (ویب ڈیسک )ایپل اسمارٹ فونز کی دنیا میں جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں تو مشہور ہےاب ایپل کے دبئی مال اسٹور میں بھی جدت آگئی ہے۔ اسٹور کو شمسی توانائی سے کھلنے والی کھڑکیوں سے آراستہ کر دیا ہے ہر کھڑکی 37.5فٹ اونچی ہے۔  یہ منفرد کھڑکیاں گرمی کے اوقات میں بند اور رات کو ٹھنڈی ہوا کے گزر کے لیے خود بخود کھل جائیں گی۔