Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایپل آئی فونز میں وائرلیس چارجنگ کی جدید قسم متعارف کرانے کیلئے کوشاں

ایپل آئی فونز میں وائرلیس چارجنگ کی جدید قسم متعارف کرانے کیلئے کوشاں
February 10, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) جدید اختراعات کا زمانہ ہو جہاں ٹیکنالوجی کمپنیاں تیز سے تیزتر میں مصروف ہوں تو ایسے میں ایپل بھلا کہاں پیچھے رہنے والا ہے۔ ایپل نے اپنی سمارٹ فون ڈیوائسز میں ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جو جدید ترین اور حیرت انگیز ہے۔ اگرچہ ایپل کے مقابلے میں بہت سی کمپنیوں نے اپنے سمارٹ فونز میں کسی نہ کسی قسم کی وائرلیس چارجنگ متعارف کرا دی ہے مگر ایپل نے ابھی تک ایسا نہیں کیا لیکن 2017ءمیں ایپل اپنی ڈیوائسز میں وائرلیس چارجنگ کی جدید قسم متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ ایک ایسی وائرلیس چارجنگ ہو گی جس میں ڈیوائس کو کافی فاصلے سے ہی ہوا میں چارج کیا جا سکے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں سام سنگ گلیکسی ایس سکس میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت میسر ہے اور اسے چارج کرنے کیلئے مخصوص میٹ پر رکھ دیا جاتا ہے۔ اس میٹ پر رکھنے سے ہی یہ ڈیوائس چارج ہوتی ہے۔ اس چارجنگ کے دوران ڈیوائس اور میٹ کے درمیان فاصلہ نہیں ہوتا تاہم ایپل کے آئی فون اور آئی پیڈ کو وائرلیس چارجر سے کئی انچ سے لے کر کئی فٹ تک کے فاصلے سے چارج کرنا ممکن ہو گا۔ ایپل اپنی ایپل وچ میں بھی وائرلیس چارجنگ استعمال کرتا ہے تاہم اس چارجنگ میں ایپل واچ کو میگنیٹک چارجر کی سطح پر رکھنا پڑتا ہے۔ ایپل کی جانب سے دائر حقوق ملکیت کی کچھ درخواستوں سے پتا چلتا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایسے ایلومینیم کیس بنا رہی ہے جو ریڈیو ویوز کو خود میں سے گزرنے دیں گی۔ ایم آئی ٹی کی ایک ٹیم نے 2007ءمیں بجلی کو بغیر تاروں کے منتقل کرنے کا مظاہرہ کیا تھا تاہم اس طریقہ کار میں سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ ترسیل کے دوران زیادہ فاصلے کی صورت میں بجلی بہت زیادہ ضائع ہوتی ہے۔ ابھی اس ٹیکنالوجی کو حتمی شکل میں کچھ مشکلات حائل ہیں جنہیں دور کرنے میں ماہرین مصروف ہیں۔