Saturday, July 27, 2024

ایٹمی ہتھیار کم کریں ... اوباما کے بیان پر ہندوستانی حکومت لال پیلی ہو گئی

ایٹمی ہتھیار کم کریں ... اوباما کے بیان پر ہندوستانی حکومت لال پیلی ہو گئی
April 4, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے بھارت کو ایٹمی ہتھیارکم کرنے کا کیا کہا بھارت برا ہی مان گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اوباماکے بیان کو امریکا اوربھارت کے درمیان دفاعی امور میں ہم آہنگی کافقدان قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک صحافی نے جب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سے امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال پوچھا تو وکاس سوارپ امریکا پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا لگتا ہے امریکا اور بھارت میں دفاعی معاملات پر ہم آہنگی میں فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف پہلے ایٹمی ہتھیاراستعمال نہیں کئے پھربھی امریکا کی طرف سے اس قسم کابیان ناقابل سمجھ ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے نیوکلئیرسمٹ کے دوران پاکستان اور بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے ایٹمی ہتھیارکم کرنے اور ان کے غلط استعمال سے بچنے کے لئے اقدامات کریں۔