Monday, December 5, 2022

ایٹمی ہتھیاروں کو رکھنا ناقابل معافی ہے ، پوپ فرانسس

ایٹمی ہتھیاروں کو رکھنا ناقابل معافی ہے ، پوپ فرانسس
ناگا ساکی ( 92 نیوز) پوپ فرانسس جاپان کے ایٹم بم سے متاثرہ شہر ناگاساکی میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے پیغام کے ساتھ پہنچ گئے ، کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کو رکھنا ناقابل معافی ہے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق ناگاساکی میموریل میں جوہری خاتمے پر تقریر کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھیاروں کو رکھنا ناقابل معافی ہے۔ پوپ نے سیاسی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں پر انحصار کو ختم کرے، یہ عوام کو خطرات سے نہیں بچا سکتے۔ پوپ ہیروشیما کا بھی دورہ کریں گے جو دوسری جنگ عظیم میں سب سے پہلے ایٹم بم کا نشانہ بنا تھا۔