ایوی ایشن ڈویژن کی بغیر رضامندی تین ایئرپورٹس گروی رکھنے کا انکشاف
اسلام آباد (92 نیوز) ایوی ایشن ڈویژن کی رضامندی کے بغیر تین ایئرپورٹس گروی رکھنے کا انکشاف ہوا ہے، وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا وزارت خزانہ کے اقدام پر احتجاج کیا۔
وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کابینہ کو تحفظات سے آگاہ کیا، کہا کہ، وزارت خزانہ کو ایوی ایشن ڈویژن سے ایئر پورٹ گروی رکھوانے کے سلسلے میں پیشگی مشاورت لازم تھی۔
نیشل ہائی وے اتھارٹی نے بھی موٹر ویز گروی رکھوانے کے عوض معاوضے کا مطالبہ کر دیا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر ایوی ایشن ڈویژن کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے معذرت کرلی۔ مستقبل میں متعلقہ وزارتوں کی رضامندی حاصل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
بجٹ خسارے کے باعث آئندہ مالی سال میں ایک ہزار 200 ارب روپے اور 3.5 ارب ڈالر قرض درکار ہوگا۔