Friday, September 30, 2022

ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر چور چور کا شور،برطانوی شہری کا مجرموں کی بے دخلی کا مطالبہ

ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر چور چور کا شور،برطانوی شہری کا مجرموں کی بے دخلی کا مطالبہ
لندن ( 92 نیوز) لندن میں ایون فیلڈ ہاؤس میں مقیم مجرم خاندان کے خلاف اوور سیز پاکستانیوں  کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔اوور سیز پاکستا نیوں کے احتجاج کے باعث برطانوی شہری بھی تنگ آگئے ، ایک برطانوی شہری نے ایون فیلڈ ہاؤس میں مقیم  مجرم پاکستانی خا ندان کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ برطانوی شہریوں نے حکام کو شکایات سے بھری ای میل بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ فلیٹس میں چور اور لٹیرے رہ رہیں جس کے باعث انکی زندگی عذاب بن چکی ہے۔ ای میل میں شہریوں کاکہناہےکہ ایون فیلڈ کے باہر ہونیوالے احتجاج سے علاقے کا امن برباد ہوچکاہے ، جس سے ان کا سونا تک محال ہوگیاہے۔ شہریوں کا کہناہےکہ نواز خاندان سے متعلق پاکستانی عدالتوں  کا فیصلہ آنے کے بعد سے لوگوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہرچور چور کے نعرے لگاتی ہے  ، جس سے علاقے کی فضا کافی خراب ہوچکی ہے۔ برطانوی شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیاہےکہ شریف فیملی کو ایون فیلڈ سے فوری طور پر نکالا جائے ،تاکہ علاقے کا امن دوبارہ بحال کیاجاسکے۔