ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت اختتامی مراحل میں داخل
ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت اختتامی مراحل میں داخل ہو گئی ، اسلام آباد کی احتساب عدالت نےملزمان کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا ۔
عدالتی سوالنامے میں 127 سوالات شامل ہیں ، سوال نامہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تیار کرایا ،عدالت نےسوالنامے کی کاپی ملزمان کے وکلاء کے حوالے کردی ۔
سوال نامے میں پوچھا گیا کہ کیا اپنے دفاع میں کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ ، آپ بطور گواہ پیش ہونا چاہتے ہیں؟، کیا یہ درست ہے کہ آپ ان عوامی عہدوں پرتعینات رہے ہیں ۔