Wednesday, October 5, 2022

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند دن کیلئے موخر کیا جائے ، نوازشریف کی عدالت سے استدعا

ایون فیلڈ ریفرنس  کا فیصلہ چند دن کیلئے موخر کیا جائے ، نوازشریف کی عدالت سے استدعا
لندن ( 92 نیوز )بڑی کرپشن کے بڑے ملزم  نواز شریف کی احتساب عدالت سے بڑی فرمائش کر دی   اور کہا کہ احتساب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ چند دن محفوظ رکھے  ،فیصلہ خود عدالت میں کھڑے ہو کر سننا چاہتا ہوں ،کوئی ڈکٹیٹر نہیں جو بھاگ جاؤں گا ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے والے دن واپس نہیں آ ئیں گے  ، مگر کہا کہ بھاگنے والے نہیں  ، فیصلہ حق میں آئے یا خلاف پاکستان ضرور آؤں گا۔ نواز شریف نے ایک بار پھر دبے الفاظ میں اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ عوام کا راستہ روکنے والے عبرت کا نشان بنیں گے  ۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ اُن کے ملک کے ساتھ کیسا کھیل کھیلا جا رہا ہے ، اہلیہ 21 روز سے مصنوعی سانس پر ہیں  ، واپسی سے پہلے چاہتا ہوں  بیگم کلثوم نواز سے بات ہو جائے ۔ سابق وزیر اعظم نے عدالت سے استدعا کی کہ حال ہی میں راولپنڈی کے ایک سیاستدان کے بارے میں فیصلہ تقریبا تین ماہ محفوظ رکھنے کے بعد سنایا گیا ، میں مہینوں کی نہیں چند دنوں کی بات کر رہاہوں ،  میرے خلاف ابھی مزید دو ریفرنسزکی کارروائی جاری ہے ۔