Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرموں کی سزا معطلی ، عدالت کا پیر تک دلائل مکمل کرنیکا حکم

ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرموں کی سزا معطلی ، عدالت کا پیر تک دلائل مکمل کرنیکا حکم
August 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواست پر عدالت نے پیر کے روز تک دلائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران نیب نے تحریری دلائل جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ بنچ نے ریمارکس دیئے آپ دلائل شروع کریں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا مجھے ہدایات لینی ہیں۔ دو رکنی بینچ نے نیب کی پیراوائز جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کر کے ہداہت کی کہ دلائل شروع کریں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا مجاز اتھارٹی سے ہدایت لینی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے آپ کس سے ہدایات لیں گے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا پراسیکیوٹر جنرل سے ہدایات لینی ہیں کہ میں پیروی جاری رکھوں یا نہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے خواجہ حارث کو مخاطب کر کے کہا آپ کو پتہ ہے سات سال سے دس سال تک قید کی سزا ہو تو کچھ عرصہ سزا کاٹنے کے بعد درخواست قابل سماعت ہوتی ہے ، فوری سزا معطل مشکل سے ہوتی ہے،  کیس کی اہمیت اور حالات کی وجہ سے روایت سے ہٹ کر سن رہے ہیں۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ ہفتے کی شام تک پیراوائز جواب جمع کرائیں جبکہ پیر کے روز درخواستوں پر دلائل مکمل کرلیں۔ ہائی کورٹ نے عدالتی وقت ضائع کرنے پر نیب کو دس ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔