Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرموں سے آج ملاقات کا دن

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرموں سے آج ملاقات کا دن
August 16, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرموں سے آج ملاقات کا دن ہے۔ شہباز شریف سمیت شریف فیملی کے افراد اور نون لیگ کے پارٹی رہنما ملاقات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملاقات کرنیوالوں کی حتمی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ قبل ازیں اڈیالہ جیل میں ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا کانٹے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے شہباز شریف، احسن اقبال، پروپز رشید، جاوید ہاشمی سمیت اہم سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں احسن اقبال، خرم دستگیر، سینیٹر پرویزرشید، سینیٹر چوہدری تنویر،سائرہ افضل تارڑ، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل، طارق فضل چودہری، جاوید ہاشمی اوردیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔ ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم معاملات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔ نوازشریف کو حالیہ الیکشن میں پارٹی پوزیشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔