Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایون فیلڈریفرنس ، 5 رکنی لیگل ٹیم کی نوازشریف، مریم نواز اور صفدر سے ملاقات

ایون فیلڈریفرنس ، 5 رکنی لیگل ٹیم کی نوازشریف، مریم نواز اور صفدر سے ملاقات
July 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ایون فیلڈر یفرنس کیس میں 5 رکنی لیگل ٹیم کی  اڈیالہ جیل میں نوازشریف، مریم نواز اور صفدر سے ملاقات ہوئی۔ خواجہ حارث اور امجد پروپز پر مشتمل وکلاء کی ٹیم نے قانونی مشاورت فراہم کی۔ وکیل امجد پرویز کہتے ہیں نیب کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے اختتام پر وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا نواز شریف پرعزم اور مضبوط ہیں، میاں صاحب سمجھتے ہیں کہ جو سہولتیں ملنی چاہئیے ہیں نہیں ملی، کیپٹن صفدر اور مریم نواز جیل مینوئل سے ہٹ کر غیر معمولی سہولیات نہیں لینا چاہتے۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن صفدر کو گلے اور کان کے انفیکشن کے باعث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ڈاکٹر نے انہیں ادویات لکھ دی ہیں جبکہ مکمل صحتیابی تک ان کا علاج جیل میں جاری رکھا جائے گا۔