Friday, August 12, 2022

ایونجر ایج آف الٹرون کا ریڈ کارپٹ، فلم یکم مئی کو نمائش کیلئے پیش ہو گی

ایونجر ایج آف الٹرون کا ریڈ کارپٹ، فلم یکم مئی کو نمائش کیلئے پیش ہو گی
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور بلاک بسٹر فلم ایونجر ایج اف آلٹرون کے پریمیئر میں فلم کے ستارں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر کر شائقین کے دل جیت لیے۔ فلم یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ پریمیئر کے موقع پر اداکار روبرٹ ڈونے جے آر، کریس ہیمس ورتھ، مارک روفالو، کریس آیونس اور سکارلیٹ جونسن، جیریمی رینئر، سیموئیل ایل جیکسن اور الیزبتھ اولسن  مداحوں کے جھرمٹ میں گھرے رہے جبکہ مداح اپنے پسندیدہ سٹارز کی ایک جھلک دینے کے لیے بیتاب نظر آئے۔ فلم کی کہانی اسپیڈر نامی ولن کے گرد گھومتی ہے جو انسانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے سر توڑ کوششیں کرتا ہے۔ کیون فیج کی پروڈیوس کی ہوئی یہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے بینر تلے یکم مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔