Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایونجرزایج آف الٹرون سنیماگھروں میں نمائش کے لیے آج پیش ہو گی، سپر ہیرو فلم سے ریلیز کے پہلے ہفتے دو سو بیس ملین ڈالر کارروبار کی توقع

ایونجرزایج آف الٹرون سنیماگھروں میں نمائش کے لیے آج پیش ہو گی، سپر ہیرو فلم سے ریلیز کے پہلے ہفتے دو سو بیس ملین ڈالر کارروبار کی توقع
May 1, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو فلم ایونجرز ایج آف الٹرون سنیما گھروں میں نمائش کے لیے آج پیش کی جا رہی ہے۔ فلم میں الٹرون نامی ولن کو دکھایا گیا ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم آئرن مین، کیپٹن امریکا، تھور اور کوئک سلور سمیت دیگر اسے روکنے میں مصروف ہیں۔ فلم سے ریلیز کے پہلے ہفتے دو سو بیس ملین ڈالر کا ریکارڈ کاروبار کرنے کی توقع ہے۔ پچھلے کئی ہفتے سے باکس آفس پر راج کرنے والی ہالی ووڈ فلم فیوریس سیون سے مزیدآٹھ ملین ڈالر کا بزنس کرنے کا امکان ہے۔ مزاحیہ فلم مال کاپ ٹو بھی مزید آٹھ ملین ڈالر جوڑ سکتی ہے۔ ہالی ووڈ فلم ایج آف ایڈیلین سے مزید سات ملین ڈالر کا بزنس کرنے کی توقع ہے جبکہ اینی میٹڈ فلم ہوم ہفتے کے اختتام پر چار سے پانچ ملین ڈالر جوڑ سکتی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔