Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایوان میں الزامات کا جواب دوں گا پھر وزیراعظم سے جواب مانگوں گا : عمران خان

ایوان میں الزامات کا جواب دوں گا پھر وزیراعظم سے جواب مانگوں گا : عمران خان
May 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وہ پہلے اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دیں گے اور پھر وزیراعظم سے جواب مانگیں گے۔ وزیراعظم اب اپنی معصوم تقریر کے پیچھے نہیں چھپ سکیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف وطن واپسی پر بنی گالا میں گفتگو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاﺅس بنا کر کیچڑ اچھالنے کا وقت گزر گیا۔ اب سوشل میڈیا کا دور ہے اب کوئی نہیں چھپ سکتا۔ انہوں نے کہا نواز شریف اگر واقعی خود کو بے قصور سمجھتے ہیں تو انہیں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر ٹی او آرز بنانے چاہئیں۔ میاں صاحب کو کوئی ڈر نہیں ہونا چاہئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے بالکل درست کہا کہ حکومتی ٹی او آرز کا فیصلہ صدیوں میں ہو گا۔ وزیر اعظم اور وہ قوم کو جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم کی تقریر کا بے صبری سے انتظار ہے۔ پہلے اپنی صفائی پیش کروں گا پھر وزیراعظم سے سوال کروں گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔