Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایوان فیصلہ دے ، سر پر تلوار نہ لٹکائی جائے : شاہ محمود قریشی !!! تحریک انصاف کےخلاف نا اہلی کی قرارداد پر ووٹنگ اگلے منگل تک ملتوی

ایوان فیصلہ دے ، سر پر تلوار نہ لٹکائی جائے : شاہ محمود قریشی !!! تحریک انصاف کےخلاف نا اہلی کی قرارداد پر ووٹنگ اگلے منگل تک ملتوی
July 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے ارکان کے خلاف نااہلی کی تحریک وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی درخواست پر اگلے منگل تک موخر کر دی گئی جس کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تائید کی۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ایوان فیصلہ دے، سر پر تلوار نہ لٹکائی جائے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے نااہلی کی تحریک پر ووٹنگ اگلے منگل تک روکنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں۔ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ وہ اس حکومتی فیصلے کی تائید کرتے ہیں، معاملے کو بہتر انداز میں حل ہونا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایوان کو فیصلہ دینا چاہیے، سر پر تلوار نہ لٹکائی جائے۔ اسحاق ڈار کی درخواست پر قرارداد پر ووٹنگ اب منگل کو ہوگی۔ وزیر خزانہ کے مطابق حکومت اس حوالے سے تمام اتحادیوں سے تفصیلی مشاورت کرے گی۔