Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایوان صدر نے طالبعلم کو چوری شدہ تقریر نشر نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی

ایوان صدر نے طالبعلم کو چوری شدہ تقریر نشر نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی
December 25, 2016

اسلام آباد (92نیوز) ایوان صدر میں یوم قائد کی تقریب میں چوری شدہ تقریر کا معاملہ۔ گیارہ سالہ سبیل حید کو ایوان صدر حکام نے چوری شدہ تقریر نشر نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ چھٹی جماعت کے طالبعلم کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی عدالت میں کیس جیت گئے ہیں۔ چھٹی جماعت کے گیارہ سالہ سبیل حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے پر میڈیا کا مشکور ہوں۔ میڈیا اس کی آواز بنا اور دنیا بھر کے عوام تک اس کا موقف پہنچایا۔ وہ عوام کی عدالت میں کیس جیت گئے ہیں۔

چھٹی جماعت کے گیارہ سالہ سبیل حیدر نے تقریر کا اسکرپٹ چرانے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن میں ایوان صدر حکام کو فریق بنایا گیا تھا۔ تقریر کی تیاری اور ریہرسل کے بعد حتمی ریکارڈنگ کے روز تقریر کسی اور سے کرا دی گئی تھی۔