Saturday, July 27, 2024

ایوان زیریں ایک بار پھر گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا

ایوان زیریں ایک بار پھر گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا
April 21, 2017
اسلام آباد(92نیوز)گو نواز گووزیراعظم استعفیٰ دو قومی اسمبلی میں بدترین ہنگامہ آرائی۔ اپوزیشن ارکان نشستوں سے کھڑے ہوگئے سپیکر ڈائس کا گھیراﺅ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر اچھال دیں۔ عمران خان کے بولنے سے پہلے ہی ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔ تفصیلات کےمطابق پانامہ کا فیصلہ آتے ہی اپوزیشن کاقومی اسمبلی میں ایکا حکومت کےخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنا لی اپوزیشن ارکان بازوﺅں پر کالی پٹیاں باندھ کرایوان میں آئے قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں ہوا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی ایک ڈرامہ ہے ملازم اپنے مالک سے تفتیش نہیں کرسکتا۔ قائد ایوان کا اجلاس میں نہ آنا آئینی و قانونی طورپر درست نہیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ جس کے ساتھ ہی ایوان میں ”گونواز گو“۔۔وزیراعظم استعفیٰ دو کے نعرے گونج اٹھے۔ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے سپیکر ڈائس کا گھیراﺅ کردیا۔ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ایوان میں شور شرابہ مچ گیا۔ وفاقی وزراءتلخی کم کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم بات نہ بن سکی۔ شیخ آفتاب کاکہنا تھا کہ نواز شریف کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیں گے وزیراعظم بیس کروڑ عوام کے نمائندہ ہیں۔ اپوزیشن ا رکان کا ہنگامہ جاری تھا کہ ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا۔