Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایوان بالا کے انتخابات ، آصف زرداری کے معجزے چھائے رہے

ایوان بالا کے انتخابات ، آصف زرداری کے معجزے چھائے رہے
March 3, 2018

اسلام آباد (92 نیوز )  ایوان بالا کے انتخابات میں آصف علی زرداری کے معجزے چھائے رہے ، انہوں نے سندھ میں 94 ارکان کے ساتھ 10 سینیٹرز بنا ئے تو خیبرپختونخوا اسمبلی میں تو  حد ہی کردی ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں صرف 6ارکان کے ساتھ سینیٹ کی دو سیٹیں جیت گئے ۔

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی 8 نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں تھی،پیسے کی چمک کہیں ،پارٹی سے اختلافات  یا ڈنر  کا کرشمہ  مگر کچھ بھی ہو ایم کیو ایم کے ممبران بھی  آصف زرداری کےہو گئے اور پی پی  دو  اضافی سیٹیں  لے اڑی۔

آصف زرداری نے  کپتان کی راجدھانی میں بھی اپنا کرشمہ خوب دکھایا اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں  صرف 6 سیٹیں ہونے کے باوجود اپنی خاتون امیدوار اور ایک جنرل سیٹ پر امیدوارکو کامیاب کروا لیا ، جبکہ جمعیت علمائے اسلام اور ن لیگ  کی 16،16 سیٹیں ہونے کے باوجود ایک بھی خاتون امیدوار کامیاب نہیں ہو سکی ۔

بلوچستان اسمبلی کا میں پیپلز پارٹی کی کوئی سیٹ نہیں مگرکہا جاتا ہے کہ سینٹ انتخابات قریب آتے  ہی آصف زرداری نے ایسی چال چلی کہ صوبے میں اکثریت رکھنے والی جماعت ن لیگ کو اقتدار سے ہی ہاتھ دھونا پڑا اور اب وہ سینیٹ الیکشن میں بھی ہاتھ ملتی رہ گئی۔

بلوچستان میں منحرف گروپ کے جیتنے والے  سنیٹرز کا جھکاؤ پیپلز پارٹی کی طرف ہوسکتا ہے،اگر بلوچستان کے آزاد سینیٹرز پر بھی زرداری کا جادو چل گیا توپیپلز پارٹی  سینیٹ سے ریٹائرڈ ہونے والوں کی تعداد کےتقریبا برابر نئے سینیٹرز لانے میں  تقریباً کامیاب ہوجائے گی۔