Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این ٹی ڈی سی کے سابق چیف انجینئر عنایت حسین کرپشن کے الزامات پر گرفتار، کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا

این ٹی ڈی سی کے سابق چیف انجینئر عنایت حسین کرپشن کے الزامات پر گرفتار، کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا
September 3, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) نیب لاہور نے این ٹی ڈی سی کے سابق چیف انجینئر عنایت حسین کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کر لیا ہے، جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کےلیے ملزم کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب نے عنایت حسین کو بدھ کے روز گرفتار کیا اور ان پر تیرہ ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق ملزم نے دو ہزار دس سے دو ہزار چودہ تک مختلف کمپنوں سے مارکیٹ ریٹ سے کہیں زیادہ قیمت پر ٹرانسفارمر خریدے اس طرح ملزم نے قومی خزانے کو تیرہ ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ نیب کے ذرائع کے مطابق اس ٹرانسفارمر سکینڈل میں ملوث کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نیب ملزم عنایت حسین کو کل احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔