Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

این سی او سی کی کیٹگری سی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت

این سی او سی کی کیٹگری سی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت
December 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اومی کرون وائرس کے شکار ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت دے دی۔

کورونا کے باعث پابندیوں کے شکار ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ این سی او سی نے کیٹگری سی ممالک میں پھنسے شہریوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت دے دی۔

این سی او سی کے مطابق ویکسین سرٹیفکیٹ،، ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط پورا کرنا ہوں گی، اکثر ممالک میں 15 سے 18 سال کے بچوں کی ویکسینیشن شروع نہیں ہوئی۔ ایسے بچوں کو یکم دسمبر کے بجائے 31 جنوری 2022ء تک سفر کی اجازت ہوگی۔

پاکستان نے کیٹگری سی میں شامل ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد  کر رکھی ہیں۔