Thursday, September 19, 2024

این سی او سی کی عیدالاضحی پر اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی

این سی او سی کی عیدالاضحی پر اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی
July 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے عیدالاضحی کے لیے ہدایات جاری کردیں، اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔

این سی او سی کے مطابق اس مرتبہ مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی، تمام اسٹاف اور بیوپاریوں کے لیے ویکسین لگوانا لازمی قرار دی گئی ہے۔

انتظامیہ کو منڈی میں داخلے پر ہینڈسینٹائزر، ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے سیاحتی مقامات کی رجسٹرڈ آبادیوں کی بھی سو فیصد ویکسی نیشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔