Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این سی او سی کا پندرہ مارچ سے بازاروں اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی ہٹانے کا فیصلہ

این سی او سی کا پندرہ مارچ سے بازاروں اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی ہٹانے کا فیصلہ
February 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) این سی او سی نے پندرہ مارچ سے بازاروں اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ مزارات اور سینما کھل جائیں گے۔

این سی او سی کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی تفصیلی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد 15 مارچ سے تمام  گھروں  اور ان ڈور شادیوں پر پابندی ختم کر دی گئی۔ ریسٹورانٹس میں انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ختم ،  انڈور تقریبات میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

این سی او سی نے ایس او پیس کے تحت مزارت کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا جبکہ پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے 50 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ایس ایل میچز میں اسٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شائقین کو اجازت ہو گی۔ پلے آف میچز میں ایس او پیز کے تحت تمام شائقین کو آنے کی اجازت ہو گی۔

تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی کے علاوہ 50 فیصد سٹاف کے گھر سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی، ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ ایس او پیز کے مطابق لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی جون کے مہینے میں کیےجائیں گے، اسمارٹ لاک ڈاؤن پرعملدرآمد جاری رہے گا۔