Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

این سی او سی نے محرم الحرام کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردیں

این سی او سی نے محرم الحرام کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردیں
August 10, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے وار پھر سے تیز ہونے لگے، وائرس کے شکار مزید چھیاسی افراد جاں بحق ہو گئے، بڑھتے کیسز پر این سی او سی نے محرم الحرام کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

کورونا کی چوتھی لہر، وائرس کے وار تیز مہلک وائرس مزید 86 زندگیاں نگل گیا۔ ایک ہی دن میں مزید 3 ہزار 884 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ چوراسی فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی نے محرم الحرام کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں، تمام مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

مجالس اور جلوسوں کے دوران ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، تھرمل سکریننگ یقینی بنانے اور گھروں میں نجی مجالس سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر چینی سفیر نونگ رونگ نے ٹویٹر پیغام میں کوویکس کی پہلی کھیپ پاکستان آنے کی نوید سنائی، کہا کہ پاکستان کورونا ویکسین کے حوالے سے ہماری اولین ترجیح ہے، چین ترقی پذیر ممالک کو کوویکس پروگرام کے تحت 10 کروڑ ڈالر کی ویکسین عطیہ کرے گا، چین کورونا ویکسین کو عالمی عوامی ملکیت بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.