این سی اوسی نے نظرثانی شدہ ایئر ٹریولرز پالیسی کی منظوری دیدی
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کا ایئر ٹریولرز پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا، این سی اوسی نے نظرثانی شدہ ایئر ٹریولرز پالیسی کی منظوری دیدی۔
نظرثانی شدہ ایئر ٹریولرز پالیسی یکم جولائی سے نافذالعمل ہو گی، این سی اوسی نے ایئر ٹریولرز پالیسی پر نظرثانی بارے مراسلہ وزارت خارجہ کو ارسال کردیا۔
مراسلے کے مطابق ٹریولرز پالیسی پر نظرثانی کورونا صورتحال کی بہتری کے باعث کی گئی ہے، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
یوکے، یورپ، کینیڈا، چین، ملائیشیا سے براہ راست فلائٹس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوکے، یورپ، کینیڈا، چین، ملائیشیا کیلئے فلائٹس میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔