Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این جی اوز کی مانیٹرنگ کیلئے پنجاب حکومت نے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، قانونی مسودہ تیار کرنے کیلئے کمیٹی کی تشکیل

این جی اوز کی مانیٹرنگ کیلئے پنجاب حکومت نے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، قانونی مسودہ تیار کرنے کیلئے کمیٹی کی تشکیل
July 28, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب حکومت نے این جی اوز کی مانیٹرنگ کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا۔ قانون سازی کا فیصلہ این جی اوز کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی شکایات کے پیش نظر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قانونی مسودہ تیار کرنے کیلئے سیکرٹری قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کے ممبران میں سیکرٹری پراسیکیوشن، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور سیکرٹری انڈسٹریز شامل ہونگے۔ مسودہ قانون کی تیاری میں محکمہ داخلہ، پولیس، سپیشل برانچ، کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور ایف آئی اے کے نمائندے بھی شامل کئے گئے ہیں۔ کمیٹی سات روز میں مسودہ قانون کیلئے سفارشات مرتب کرکے حکومت کو پیش کریگی۔