Wednesday, December 7, 2022

این اے98 : ن لیگی رکن اسمبلی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری مسترد

این اے98 : ن لیگی رکن اسمبلی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری مسترد
لاہور(92نیوز)این اے98، ن لیگی رکن اسمبلی طارق محمود کے خلاف دائر انتخابی عذر داری مستردکردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے اٹھانوے میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طارق محمود کے خلاف دائر انتخابی عذر داری مسترد کر دی۔ الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے این اے اٹھانوے مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی،پیپلزپارٹی کے امیدوارامتیازصفدروڑائچ کے وکلا نے حتمی دلائل مکمل کئےاور عدالت کو بتایا کہ  ن لیگی ایم این اے طارق محمود کی ڈگری جعلی ہے اس لئےاین اے اٹھانوے سے طارق محمود کی کامیابی کو کالعدم قراردیاجائے۔ ایم این اے کے وکیل نے تمام الزامات کو مسترد کردیاحتمی دلائل میں کہا کہ درخواست گزار نے بغیر ثبوت کے پیٹشن دائر کی اسے خارج کیاجائے،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دھاندلی کےخلاف درخواست خارج کردی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ اس حلقہ میں دھاندلی ثابت نہیں،ہوئی۔