Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے75 میں ری پولنگ، حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ

این اے75 میں ری پولنگ، حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ
February 25, 2021

اسلام آباد(92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں این اے 75 میں ری پولنگ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ  علی اسجد ملہی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم  کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے مطابق   ڈسکہ کے انتخابی نتائج پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے قانونی اور آئینی پہلووں پر مشاورت ہوئی ،فیصلہ چلیج کرنے پر مزید مشاورت بھی ہوگی ۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے کابینہ کو دورہ سری لنکا کے بارے میں آگاہ کیا۔