این اے 53سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد،این اے 131 سے منظور
لاہور ( 92 نیوز ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے این اے ترپن سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے جب کہ این اے 131 لاہور سے منظور ہوگئے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے این اے 53 اور این اے 131 سمیت ملک کے 5 حلقوں سے ممبر قومی اسمبلی بننے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ، این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مستر کر دیئے گئے جب کہ این اے 131 لاہور سے انہیں انتخابات لڑنے کی اجازت مل گئی ۔
دوسری جانب کراچی کے حلقہ این اے 243 کراچی شرقی سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ، عمران خان کے خلاف جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی نے اعتراض داخل کئےتھے جنہیں ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیا۔
عمران خان کی جانب سے بنوں این اے 35 اور میانوالی کے حلقہ این اے 95 میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ۔