Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے246کی پولنگ سکیم تیار

این اے246کی پولنگ سکیم تیار
April 10, 2015
کراچی(92نیوز)الیکشن کمیشن نے این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ سکیم تیار کر لی ہے۔ حلقے میں دو سو تیرہ پولنگ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے ہیں،ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز حساس ترین ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے دو سو چھیالیس میں انتخابی اکھاڑہ تیار ہو گیا ہےقومی اسمبلی کے اس حلقے کے کل تین لاکھ ستاون ہزار سات سو اکیاسی ووٹرز کیلئے دو سو تیرہ پولنگ سٹیشنز اور سات سو انہتر پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک سو تراسی پولنگ سٹیشنز مشترکہ جبکہ خواتین اور مردوں کیلئے پندرہ پندرہ الگ پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے یہ تمام یعنی دو سو تیرہ پو لنگ سٹیشنز حساس ترین قرار دے دیئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز کے جوان تعینات ہو نگے این اے دو سو چھالیس میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ چھیانوے ہزار ایک سو ستایس جبکہ خوتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اکسٹھ ہزار پانچ سو چورانوے ہے۔ کراچی کے اس انتہائی اہم انتخابی حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے دو سو تیرہ پریذائڈنگ افسران ، سات سو انہتر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز جبکہ سات سو انہتر ہی پولنگ آفیسرز تعینات کیئے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب میں پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ ساتھ رینجرز کے انچارج افسر کے پاس بھی مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات ہونگے۔ جو پولنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا امن وامان کی صورتحال خراب کرنے پر گرفتاری کے احکامات دے سکیں گے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔