Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے246میں پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں ضمنی الیکشن ہونگے

این اے246میں پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں ضمنی الیکشن ہونگے
April 5, 2015
کراچی(ویب ڈٰیسک)وزیر اعلی سندھ قائم  علی شاہ نے کہا ہے کہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخابات پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں ہوں گے۔ وزیر اعلی سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی تدبرکا مظاہر ہ کریں ۔ شہر میں امن کے حوالے سے جاری اقدامات پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز  نے شہر میں امن قائم کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ الیکشن کے دن بھی امن قائم رکھیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف الیکشن کے ماحول کو یقینی بنائیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔