Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے246سے ایم کیو ایم جیت جائےگی:شہلارضا

این اے246سے ایم کیو ایم جیت جائےگی:شہلارضا
April 10, 2015
کراچی(92نیوز)ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 246 سے ایم کیو ایم جیت جائے گی جبکہ  تحریک انصاف اپنی طاقت دکھا رہی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی  شہلا رضا نےاسمبلی میں 92 نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں وڈیری یا جاگیر دار طبقے سے نہیں ہوں اس لیئے حزب اختلاف مجھے ہراساں کرنا چاہتے ہیں لیکن میں ڈرنے والی نہیں  میری پارٹی میری قوت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ماں کی عمر تک پہنچ چکی ہوں کسی کو بیٹا کہنے میں ہرج نہیں جو ارکان پڑھ کر نہیں آتے ان کو انگریزی سکھا رہی ہوں۔