این اے154: مسلم لیگ ن کے دو رہنماوں نے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کر دیا
لودھراں(92نیوز)لودھراں ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے دو رہنماؤں نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ،سابق ایم این اے اختر خان کانجو اور سابق ایم پی اے زوار وڑائچ ن لیگ کے ٹکٹ پر اراکین اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
تفصیلات کےمطابق لودھراں کےضمنی انتخاب سے پہلے مسلم لیگ نون کو سیاسی دھچکا لگ گیا ، دو اہم رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ ن کے اختر خان کا نجو اور زوار وڑائچ نے ضمنی انتخاب میں جہانگیر ترین کی حمایت کردی ، اختر خان کا نجو این اے 155 سے دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ زوار وڑائچ پی پی دو سو سات سے رکن پنجاب اسمبلی بن چکے ہیں اس سے پہلے بھی مسلم لیگ ن کے دو سابق ارکان اسمبلی پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے ایک سو چوو ن میں ضمنی انتخاب گیارہ اکتوبر کو ہو گا جس میں پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین اور ن لیگ کے عمیر خان بلوچ مضبوط امیدوار ہیں ۔