Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے125کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کےکارکنوں کا ملک بھر میں جشن

این اے125کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کےکارکنوں کا ملک بھر میں جشن
May 4, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے  ملک بھر میں جشن منایا،مٹھائیاں تقسیم کیں اور بھنگڑے ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کیا آیا پی ٹی آئی کے کارکن جشن منانے کئی شہروں میں سڑکوں پرنکل آئے۔ پارٹی جھنڈوں کی گویا کہ بہار آ گئی لاہورمیں فیصل ٹاؤن، گلبرگ اورڈیفنس کے علاقے میں جشن منایا گیا۔ ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی گئیں اورمٹھائیاں تقسیم ہوئیں،ملتان اوررحیم یارخان میں بھی ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے گئے،اورپارٹی کے حق میں خوب نعرے لگائے گئے۔ فیصل آباد،پشاوراوردیگرشہروں میں بھی کارکنوں کی خوشی کا عالم قابلِ دید رہاپارٹی کے مختلف رہنماؤں نے فیصلے کو پارٹی کی اہم کامیابی قراردیا اورکہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں میں نیا جوش جذبہ پیدا ہو گیا، باقی حلقوں میں بھی دھاندلی ثابت ہوجائے گی۔ pti1 pti2 pti
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔