Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے125کا رزلٹ حوصلہ افزا جبکہ این اے122کی فرانزنک رپورٹ نادرا نے حکومتی پریشر کی وجہ سے روکی ہوئی ہے:عمران خان

این اے125کا رزلٹ حوصلہ افزا جبکہ این اے122کی فرانزنک رپورٹ نادرا نے حکومتی پریشر کی وجہ سے روکی ہوئی ہے:عمران خان
May 4, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے ایک سو پچیس کے سات پولنگ اسٹیشنز میں ہر ووٹر کا  اوسطاً چھ  ووٹ ڈالنا ثابت ہو گیا کہ اس حلقہ میں دھاندلی کرائی گئی ہے ۔ سعد رفیق اب عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں کہتے ہیں اسپیکر ایاز صادق اسٹرینجر ان دی ہاوس  ہیں وزیراعظم بھی  جلد  اجنبی ہو جائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ آنے میں دو سال لگے اس کے باوجود وہ  خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹربیونل  نے  قرار دیا  ہےکہ کئی پولنگ بیگ  تیز دھار آلےسے کھولے گئے جبکہ سات پولنگ اسٹیشنز میں  ہر ووٹر نے اوسطاً  چھ  بار  ووٹ ڈالا۔ کپتان نے کہا کہ تین حلقوں کا  فیصلہ حق میں  آ گیا جہانگیر ترین کے حلقے کا فیصلہ آنےوالا ہے،خواجہ  آصف  پر بھی حقیقت   جلدآشکار ہو جائے  گی۔ عمران خان نے نادرا  کو  تنقید کا نشانہ  بناتے  ہوئے کہاکہ حکومتی  دباو پر این اے  ایک سو  بائیس  کی  فرانزک   رپورٹ روک دی   گئی ہے۔ کپتان نے  اسپیکر  قومی اسمبلی کو  اسٹرینجر ان دی ہاوس قرار دیتے ہوئے  وزیراعظم  کی بھی اجنبی ہونے کی  پیش  گوئی کردی۔ پی  ٹی   آئی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن  دھاندلی  کی تحقیقات کے لئے ٹیمیں  بنائے جوآراوز کو  طلب کرکے ان سے  سوال  جواب کرے ۔ اس موقع پر  حامد  خان  نے کہا کہ دھاندلی کےثبوت سے متعلق تمام سوالوں کے جواب  الیکشن ٹربیونل کےتفصیلی  فیصلے میں مل  جائیں  گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔