Thursday, September 19, 2024

این اے122: ن لیگ کی ریلی کے دوران ڈھولچی ٹریکٹر ٹرالے سے گر کر جاں بحق

این اے122: ن لیگ کی ریلی کے دوران ڈھولچی ٹریکٹر ٹرالے سے گر کر جاں بحق
October 8, 2015
لاہور(92نیوز)این اے ایک سوبائیس کی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار سردارایاز صادق کے ٹریکٹر ٹرالے پر ڈھول بجانے والا نوجوان گر کر ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق پچیس سالہ علی رضا ڈھول بجانے کا کام کرتا تھا اورپاکپتن سے روزی کمانے لاہور آیا تھا۔علی رضا کو این اے ایک سو بائیس کی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کی ریلی میں ڈھول بجانے کے لیے لایا گیا تھا اور وہ ٹریکٹر ٹرالے پر ڈھول بجا رہا تھا کہ گر کر موت کی آغوش میں چلا گیا۔