Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  این اے122 میں سرکاری وسائل کے بے پناہ استعمال پر شیریں مزاری کا الیکشن کمیشن کوخط

   این اے122 میں سرکاری وسائل کے بے پناہ استعمال پر شیریں مزاری کا الیکشن کمیشن کوخط
October 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ نون این اے ایک سو بائیس میں سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے یہ کہنا ہے تحریک انصاف کا،شیریں مزاری نے الزامات عائد کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف نے حکمران جماعت پر این اے ایک سو بائیس میں سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ۔ شیریں مزاری کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ مسلم لیگ نون بے دریغ سرکاری وسائل استعمال کرر ہی ہے، پنجاب حکومت نے اشتہارات جاری کردیئے ہیں،صوبائی حکومت کا  براہ راست ضمنی الیکشن میں اثر انداز ہو نا قبول نہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی اس سنگین خلاف ورزی کو فوری روکا جائے جبکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔        
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔